بینگلورو، 9 / مارچ (ایس او نیوز) پالیمانی الیکشن کے لئے کرناٹکا میں بی جے پی اور جے ڈی ایس کی طرف سے اپنے امیدواروں کا اعلان کرنے سے پہلے ہی کانگریس پارٹی نے ریاست کی 7 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ۔
کانگریس کے صدر ملیکا ارجن کھرگے کی صدارت میں منعقدہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کانگریس نے ملک گیر سطح 39 امیدواروں کے ساتھ اپنی پہلی فہرست جاری کی جس میں ریاست کرناٹکا کی 28 نشستوں میں سے یہ7 سیٹیں بھی شامل ہیں :
۱۔ وجیاپور: (ایس ٹی کے مخصوص) ایچ آر الگور (راجو)، ۲۔ ہاویری: آنند سوامی گڈدے ورا مٹھ ، ۳۔ شیموگہ : گیتا شیو راج کمار، ۴۔ ہاسن : شریئس پٹیل، ۵۔ ٹمکورو : ایس پی مدے ہنومے گوڈا، ۶۔ منڈیا: وینکٹ رامے گوڈا (اسٹار چندرو)، ۷۔ بینگلورو مضافات : ڈی کے شیو کمار
توقع کی جا رہی ہے کہ اگلی فہرست میں بقیہ 21 نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جاَئے گا ۔